وزیر اعظم خوفزدہ ہیں، کیا کرنا ہے فیصلہ نہیں کر پا رہے، سید خورشید شاہ

عمران خان آف شور کمپنی سے متعلق پاکستان میں پہلے ہی بتا دیتے پیپلزپارٹی احتساب کے لئے تیار، رائیونڈ کے احتجاج میں شامل نہیں ہو گی اپوزیشن لیڈر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 16 مئی 2016 10:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2016ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتا وزیر اعظم کیوں خوفزہ ہیں وزیر اعظم مجبور ہیں کیا کرنا ہے ۔ فیصلہ نہیں کا پار ہے۔ جمہوریت کے لئے آخری حد تک جائیں گے لیکن کسی کو جمہوریت کی آڑ میں ملک کو لوٹنے بھی نہیں دیں گے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کافی عرصہ سے کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آئیں وزیر اعظم کی بات تحمل سے سنیں گے وزیر اعظم سوالوں کے جوابات دیں تو بہتر ہو گا ۔

عمران خان آف شور کمپنی سے متعلق پہلے بتا دیتے اور پاکستان میں بتا دیتے کہ سیاست میں آنے سے پہلے ختم کر دی تھی اب دیکھنا ہو گا کہ عمران خان نے کس مقصد کے لئے آف شور کمپنی بنائی انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے کو مذاق نہ بنایا جائے ذمہ داری سب پر ہے سیاستدان عوام کو جوابدہ ہیں کیونکہ ووٹ لے کر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مجبور ہیں ان کو کیا کرنا ہے فیصلہ نہیں کر پا رہے ہیں پانامہ لیکس کی تحقیقات شفاف نہ ہونے پر سوچیں گے نیب پر بھی سوالات اٹھے ہیں پانامہ لیکس کا نیب کو بھی نوٹس لینا چاہئے تھا پیپلزپارٹی ہر قسم کے احتساب کے لئے تیار ہے پیپلزپارٹی کے رائیونڈ کے احتجاج میں شامل نہیں ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنیوں میں جو بھی غیر قانونی طور سے پیسہ لے کر گئے ہیں ٹیکس نہیں دیا اور ٹیکس بچانے کے لئے پیسہ باہر لے گیا تو اس کا احتساب ہونا چاہئے ہم سب کے احتساب کی بات کر رہے ہیں ۔