حکومت کی بہتر اقتصادی اصلاحات کے باعث پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن،میکرواکنامکس کی صورتحال مستحکم ہوئی ہے، آئی ایم ایف

پیر 16 مئی 2016 10:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2016ء)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی بہتر اقتصادی اصلاحات کے باعث ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور میکرواکنامکس کے شعبے میں اس کی صورتحال بہت مستحکم ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کے کنٹری ڈائریکٹر نے گزشتہ روز پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد ریڈیو چائنہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پاکستانی حکومت کی اقتصادی اصلاحات قابل تعریف ہیں جن سے نہ صرف ملکی میکرو اکنامکس کی صورتحال مستحکم ہوئی ہے بلکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مالیاتی تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت تیزی سے اپنے اقتصادی اہداف حاصل کررہی ہے جن میں بجٹ خسارہ کم کرنا اور سٹیٹ بینک کے پاس غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :