ٹینس کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون سرینا ولیمز پالتو کتنے کا کھانا کھا گئیں ، حالت غیر ہوگئی

اتوار 15 مئی 2016 10:25

روم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2016ء) ٹینس کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون سرینا ولیمز نے اپنے پالتو کتے کا کھانا کھا لیا جس سے ان کی طبیعت ناساز ہو گئی۔

(جاری ہے)

سیرینا ولیمز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انھوں نے اپنے پالتو کتے کا کھانا کھانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی کے شہر روم میں قیام کے دوران ہوٹل میں اپنے پالتو کتے ’چپ‘ کے لیے کھانا منگوایا تو مچھلی اور چاول انتہائی اچھے دکھائی دے رہے تھے اس لئے میں نے بھی ایک چمچ بھر کر کھا لی۔

ٹینس اسٹار نے کہا کہ کھانے کا ذائقہ بالکل صابن جیسا تھا جس نے 2 گھنٹے بعد اپنا اثر دکھایا اور میری طبیعت ناساز ہو گئی لیکن پھر جلد ہی آرام آگیا۔ انھوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ یہ انسانوں کے استعمال کے لیے ہے اس لئے انھیں اس ڈبے کے اوپر لکھنا چاہیئے تھا۔اس واقعہ کے اگلے روز سرینا ولیمز نے روم میں جاری اٹالین اوپن ٹورنامنٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں امریکی حریف کرسٹینا میک ہال کے خلاف کامیابی بھی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :