کوئٹہ،نیب نے مشتاق رئیسانی کے سہولت کارکوگرفتارکرکے 10روزہ ریمانڈحاصل کرلیا

اتوار 15 مئی 2016 10:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2016ء )نیب بلوچستان کے عملے نے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کیس کے سہولت کار کو گرفتار کر کے 10 روز ریمانڈر حاصل کر لیا نیب بلوچستان کے ترجمان کے مطابق نیب بلوچستان کے عملے نے بلوچستان کے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کے کیس میں ایک اور سہولت کار اسد شاہ کو کوئٹہ سے گرفتار کر لیا جس کے بعد گرفتار سہولت کار اسد شاہ کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا نیب کی جانب سے مزید ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔