ترک اور امریکی اتحادیوں کے حملے، داعش کے 45 ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ

اتوار 15 مئی 2016 11:15

بغداد، انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2016ء) ترکی کی سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ ترک فوج اور امریکی عسکری اتحاد کی فوجی کارروائیوں کے دوران عسکریت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے کم از کم پینتالیس اہم ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں نے شامی شہر حلب کے نواحی علاقوں میں جہادیوں کا نشانہ بنایا۔ ترکی کے سرحدی قصبے کِلیس کے سامنے شامی علاقے میں جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو کنٹرول حاصل ہے۔ اِس قصبے کو حالیہ ہفتوں کے دوران جہادی مسلسل نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اْن کے راکٹ داغنے کا جواب ترک فوج سے شیلنگ سے دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :