وسطی نیپال میں محصور کوہ پیماوٴں کے لیے خصوصی امدادی سلسلہ شروع

اتوار 15 مئی 2016 11:13

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2016ء) نیپال کے وسط میں واقع دشوار گزار پہاڑی علاقے میں پھنسے ہوئے دو جرمنوں سمیت انیس کوہ پیماوٴں کے لیے امدادی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ کوہ پیما برفانی طوفان کی زد میں آ کر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی کوہ پیمائی کے پروگرام کو پلان کرنے والی کمپنی فرینڈز ایڈوینچر کے سربراہ راجندر بہادر لاما کے مطابق زوردار برفانی طوفان نے کوہ پیماوٴں کے تمام آلات کو تباہ کر دیا ہے اور اِن کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھٹمنڈو لانے کا پلان کیا گیا ہے۔ کوہ پیما نیپال کے ضلع ماننگ میں واقع سَری بْنگ چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں تھے۔ محصور کوہ پیماوٴں کے دو نیپالی گائیڈ شدید زخمی بھی ہیں۔