ڈھاکہ: بدھ راہب کو نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا

اتوار 15 مئی 2016 11:13

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2016ء)بنگلہ دیشی پولیس کے مطابق ایک بدھ راہب کو نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جنوب مشرقی ضلع بندربن کے ایک گاوٴں بائیشاری میں مقامی دیہاتیوں کو جب راہب دکھائی نہ دیا تو وہ ٹیمپل میں داخل ہوئے جہاں انہیں پچھتر برس کے بدھ راہب ماوٴنگ شْو یْوچک کی خون میں لت پت نعش ملی۔ بندربن پولیس کے نائب سربراہ جسیم الدین کے مطابق بدھ راہب کو چاقو اور تیز دھار کے آلے سے ہلاک کیا گیا تھا۔ پولیس سربراہ نے رپورٹرز کو بتایا کہ ٹیمپل کے احاطے میں انسانی قدموں کے نشان ملے ہیں اور ایسے اندازے لگائے گئے ہیں کہ چار یا پانچ افراد نے اندر داخل ہو کر یہ واردات کی تھی۔

متعلقہ عنوان :