وزیر اعظم نواز شریف ترک صدر کی بیٹی کے نکاح کے گواہ بن گئے

اتوار 15 مئی 2016 11:09

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ترک صدر کی بیٹی کے نکاح کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہیں گواہ کے طور پر سٹیج پر بلایا گیا اور نکاح نامے پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف ہفتہ کے روز ترکی کے ایک روزہ دورے پر انقرہ پہنچے جہاں پر انہوں نے ترکی کے صدر کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں میں شرکت کی ۔نکاح کے بعد محمد نواز شریف کو سٹیج پر بلایا گیا جہاں پر انہوں نے نکاح کے گواہ کے طورپر نکاح نامے پر دستخط کئے نواز شریف ان چار سربراہان مملکت میں شامل ہیں جنہیں ترک صدر نے شادی پر خصوصی طور پر مدعو کیا ۔

متعلقہ عنوان :