نواز شریف وزارت عظمی کو چھوڑ کر کسی اور کووزیر اعظم بنا دیں،افتخار محمد چوہدری

وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوں گے ملک میں سیاسی ٹینشن مزید بڑھتی جائے گی ،چاہتے ہیں ملک میں بے رحمانہ احتساب ہو تمام سیاسی جماعتوں میں جاگیردانہ سسٹم ہے کسی نے ملک کے غریب اور پسے ہوئے طبقے کے لئے کچھ نہیں کیا،سربراہ جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی

اتوار 15 مئی 2016 11:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2016ء) جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف وزارت عظمی چھوڑ کر اپنی پارٹی کے کسی دوسرے شخص کو عہدہ دے دیں اگر وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیں گے تو ملک میں سیاسی ٹینشن مزید بڑھ جائے گی حکومت کا مقصد صرف نواز شریف نہیں ان کے پاس اسمبلی میں اکثریت ہے کسی اور کو وزیر اعظم بنائیں ضروری نہیں کہ صرف ایک شخص وزیر اعظم کی حیثیت سے بیٹھا رہے تمام سیاسی جماعتوں میں جاگیردانہ سسٹم ہے کسی نے ملک کے غریب اور پسے ہوئے طبقے کے لئے کچھ نہیں کیا ہماری پارٹی بنانے کا مقصد غریب اور پسے ہوئے عوام کو ان جابر حکمرانوں کے چنگل سے آزاد کرکے انہیں بہتر مقام دلانا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں بے رحمانہ احتساب ہو وزیر اعظم پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز لاوہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اخلاقی طور پر جلد مستعفی ہو جائیں تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کم ہو جائے اس وقت پارلیمنٹ میں ایسے لوگ موجود ہیں جو اجنبی ہیں اور وہ استعفیٰ دے چکے ہیں وزیر اعظم کے پاس اسمبلی میں اکثریت ہے کسی اور کو وزیر اعظم بنائیں صرف ایک شخص کا وزیر اعظم کی حیثیت سے بیٹھے رہنا ضروری ہیں ۔ حکومت کا مقصد صرف نواز شریف نہیں بلکہ حکومت کو آئین کے مطابق اپنا وقت پوراکرنا چاہئے جو کچھ آج نواز شریف کر رہا ہے وہ ملک اور قوم کے لئے نہیں کر رہا بلکہ اپنی ذات کے لئے کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پر ویسے بھی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں پھر بھی عہدے پر رہنا اخلاقی طور پر مناسب نہیں ہے ملک میں ایک ایسا احتسابی عمل ہونا چاہئے جو سب کا بے رحمانہ طور پر احتساب کریں کوئی بھی سیاسی جماعت احتساب کے لئے سنجیدہ نہیں ہے ہر جماعت کا کسی نہ کسی معاملے میں ہاتھ پھنسا ہوا ہے تمام سیاسی جماعتوں میں جاگیرانہ سسٹم ہے جو صرف اپنی طاقت اور غرور کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے ۔

ملک میں عام عوام اور پسے ہوئے طبقے کے لئے ان سیاسی جماعتوں نے خالی نعروں کے کچھ عملی کام نہیں کیا ہماری پارٹی بنانے کا مقصد ان غریب ،نادر اور پسے ہوئے طبقے کو اوپر لانا ہے اور ان کو اپنا جائز مقام دلانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :