وڈیو کے بعد شرجیل خان منظرعام پر

پی سی بی نے پولیس انکوائری سے متعلق بات کرنے سے منع کیا ہے : شرجیل خان

ہفتہ 14 مئی 2016 09:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2016ء)پاکستانی کرکٹر شرجیل خان سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرنے کے بعد منظرعام پر آ گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ دھمکیوں سے متعلق معاملہ کرکٹ بورڈ کو بتا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دھمکیوں سے متعلق معاملہ کرکٹ بورڈ کو بتا دیا ہے جبکہ لاہور کی ڈانسر ہنی خان سے میری دوستی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پریشانی کی بات نہیں جو درست لگا وہی کیا، اس سے زیادہ بات کرنا مناسب نہیں سمجھتا کیونکہ کرکٹ بورڈ نے بھی اب مزید بات کرنے سے منع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی کے اعلیٰ حکام شرجیل خان کے سوشل میڈیا پر انٹرویو سے ناراض ہیں اور ان کا موقف ہے کہ شرجیل خان کو معاملے سے متعلق پہلے پی سی بی کو آگاہ کرنا چاہئے تھا۔کرکٹرشرجیل خان کراچی سے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کیلئے اسلام آبادروانہ ہوگئے، کہتے ہیں پی سی بی نے بات کرنے سے منع کیا ہے،پولیس اپنا کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شرجیل خان پی سی بی کے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کیلئے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگئے،میڈیا سے گفتگومیں ان کا کہناتھاکہ پی سی بی نے ا س مسئلے کا نوٹس لیا ہے جبکہ پولیس اپنا کام کررہی ہے،اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔

واضح رہے شرجیل خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیوپیغام میں کہا تھا کہ کچھ لوگ ان سے بھتہ مانگ رہے ہیں اوربلیک میل کررہے ہیں۔پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ اور پولیس ملکر معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ ان عناصرکوبے نقاب کیاجاسکے۔