آئندہ 24گھنٹوں میں خیبرپختونخواہ ، بالائی پنجاب ، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 14 مئی 2016 09:39

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2016ء )آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخواہ(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں ڈویڑن)، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن)، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر جبکہ ڑوب، ملتان، ڈی آئی خان ڈویڑن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد اور فاٹا میں بعض مقامات پر تیزہواؤ ں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: مری15، اسلام آباد، راولپنڈی01، خیبر پختونخواہ: کوہاٹ15، کالام، چراٹ 14، پاراچنار10، دیر07، سیدو شریف02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ06، کوٹلی02، گلگت بلتستان: ہنزہ03، گوپس، سکردو، بگروٹ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سبی 48، دادو، سکھر، جیکب آباد، ڈی جی خان 47، موہنجوداڑو، کوٹ ادو، شہید بینظیر آباد، رحیم یار خان، پڈعیدن 46 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔