نرسز سینکڑوں جانیں بچاتی ہیں لیکن تعریف کوئی نہیں کرتا۔ آصفہ بھٹو

ہفتہ 14 مئی 2016 09:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہمشیرہ اور سابق صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹوزرداری نے کہاہے کہ نرسز سینکڑوں جانیں بچاتی ہیں لیکن تعریف کوئی نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

وہ نرسنگ فورم کی جانب سے جمعہ کو مقامی ہوٹل میں فرسٹ پاکستان نرسنگ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔آصفہ بھٹو نے نمایاں کارکردگی دکھانے والی نرسز میں ایوارڈز تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹونے کہاکہ میری والدہ نے نرسز کی بہبود کے لئے بے حد خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نرسز کی تعظیم کے لئے کوئی ایک دن نہیں، نرسز سینکڑوں جانیں بچاتی ہیں لیکن تعریف کوئی نہیں کرتا۔