ازبکستان میں نقدی کی کمی،اساتذہ کو تنخواہوں کی مد میں جوزے پکڑا دیئے

منفرد طریقہ نکالنے پر اساتذہ کا حکومت کیخلاف شدید احتجاج

ہفتہ 14 مئی 2016 10:14

تاشقند (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2016ء) ازبکستان میں نقدی کی کمی کی وجہ سے اساتذہ کو تنخواہوں کی جگہ چوزے پکڑا دیئے ،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ازبکستان کے ایک شہر میں سکول کے اساتذہ کو تنخواہوں کی جگہ چوزے پکڑا دیئے گئے ، گزشتہ سال آلو ، گاجر اور کدو دیئے گئے تھے۔ حکومت نے نقدی کی کمی کی وجہ سے منفرد طریقہ نکالا گیا ہے جس پر اساتذہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اساتذہ کو دیئے جانے والے چوزوں کی قیمت ڈھائی ڈالر ہے جو مقامی مارکیٹ میں ریٹ سے دو گنا زیادہ قیمت ہے،واضح رہے کہ ازبکستان کو کئی سالوں سے نقدی کی قلت کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی میں شدید تاخیر ہوتی ہے۔ازبکستان کے اساتذہ نے اس فیصلے کو شرمناک قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اساتذہ نے بتایا کہ گزشتہ سال ہمیں تنخواہوں کی جگہ آلو، گاجر اور کدو دیے گئے اور اس بار ہمیں چوزے لینے پر مجبور کیا جا رہا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمیں چوزوں کی ضرورت ہو گی تو ہم مارکیٹ سے سستے داموں میں خرید سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :