بھارت ، بی ایس ایف کا انسپکٹر ما تحت کے ہا تھو ں قتل

ہفتہ 14 مئی 2016 10:14

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2016ء) بی ایس ایف انسپکٹر کو چھٹی کے لئے جواز پیش کرنے پر ایک اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کر دیا بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ریاست راجستھان میں بی ایس ایف انسپکٹر رام گوپال میناکو عمیش پراساد سنگھ نے اپنی سروس رائفل سے گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ رام گوپال عمیش سے چھٹی پر جانے کی وجہ پوچھ رہا تھا جس پر اس نے طیش میں آ کر اسے گولی مار دی ۔

متعلقہ عنوان :