بنگلہ دیش ، آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات ، 35 افراد ہلاک

ہفتہ 14 مئی 2016 10:14

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2016ء) بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی طویل ترین لہر کا زور ٹوٹنے کے بعد گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارشوں اور اس دوران ملک کے چورہ اضلاع میں آسمانی بجلی پڑنے کے مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں مین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں بیان میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں شمال مغربی پابنا اور راجشاہی میں ہوئی ہیں جہاں دس افراد لقمہ اجل بنے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :