بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر آئندہ ہفتے عمان اور متحدہ عرب امارات کا چار روزہ دورہ کریں گے

ہفتہ 14 مئی 2016 10:12

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2016ء) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کا چار روزہ دورہ کریں گے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ وزیر دفاع پاریکر 18 مئی کو خلیجی ممال کے چار روزہ ادرے پر روانہ ہوں گے حکام کا کہنا ہے کہ اپنے دورے کے مرحلے میں عمان روانہ ہوں گے اپنے اس دورے کے موقع پر وہ اپنے عمانی ہم منصب کے علاوہ دیگر حکام کے ساتھ ملاقات کر کے دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔