ترکی میں کرد باغیوں سے جھڑپوں اور عراقی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر گرنے سے آٹھ فوجی ہلاک، چھ باغی بھی مارے گئے

ہفتہ 14 مئی 2016 10:12

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2016ء) ترکی میں کرد باغیوں سے جھڑپوں اور عراق کی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر گرنے سے آٹھ ترک فوجی ہلاک ہوگئے۔فوجی حکام نے بتایا کہ لڑائی میں چھ باغی بھی مارے گئے۔کردستان ورکرز پارٹی کے باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان ہکاری صوبہ کے قصبے ککورہ میں جمعہ کوجھڑپوں میں چھ فوجی ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں فوجی جوانوں کی مدد کے لئے بھیجا گیا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس سے دو پائلٹ مارے گئے۔

ترکی میں باغیوں کی تنظیم ” پی کے کے“ تین دہائیوں سے کردوں کی خودمختاری کیلئے ترک حکومت کے خلاف سرگرم عمل ہے۔1984 سے جاری اس جنگ میں ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ کرد صوبے دیارباقر میں جمعرات کو ایک ٹرک میں دھماکہ خیز مواد لادتے ہوئے چار کرد باغی مارے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :