نواز شریف کی خواہش پر مولانا فضل الرحمن کاآصف زرداری سے رابطہ

مفاہمتی پالیسی جاری رکھنے کی درخواست ، وزیراعظم کی بھی زرداری سے ملاقات کا امکان

ہفتہ 14 مئی 2016 10:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی خواہش پر جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سابق صدر آصف علی زرداری سے رابطہ کرلیا۔ مفاہمتی پالیسی جاری رکھنے کی درخواست کردی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے کہنے پر مولانا فضل الرحمن نے سابق صدر سے رابطہ کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو مین دونوں رہنماؤں نے پانامہ لیکس پر پیدا ہونے والی پورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے مفاہمتی پالیسی جاری رکھنے کی درخواست بھی کی۔ وزیراعظم نواز شریف کی بھی آصف علی زرداری سے ملاقات کا امکان ہے۔