آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم رہے گا

ر واں ہفتہ متوقع تیز ہواؤ ں بارش کے باعث میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری کمی کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

جمعہ 13 مئی 2016 09:28

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2016ء )رواں ہفتہ کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا، خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ،بنوں، ڈی آئی خان، مردان ڈویڑن)، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن)کے مختلف علاقوں میں وقفے سے تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے. رواں ہفتہ کے دوران متوقع تیز ہواؤ ں بارش کے باعث میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری کمی کا امکان۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم رہیے گا۔تاہم خیبر پختونخواہ(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، مردان، ڈی آئی خان ڈویڑن)، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد ڈویڑن)، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ ڈی جی خان، بہاولپور، کوئٹہ اور ڑوب ڈویڑن میں بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ڈی جی خان، کوئٹہ ڈویڑن اور فاٹا میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کشمیر: گڑھی دوپٹہ26، خیبر پختونخواہ: پٹن13، چترال10، پاراچنار05، کالام04، دیر01، بلوچستان: بارکھان06، ڑوب05، گلگت بلتستان: گوپس06، استور04، گلگت، بگروٹ01، پنجاب: ڈی جی خان02ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت تربت46، شہید بینظیر آباد45، جیکب آباد، سکھر، مٹھی، رحیم یار خان44 ڈگری سینٹی گریڈ۔

متعلقہ عنوان :