میرے لئے دعائیں کرنے پر پوری قوم کا مشکور ہوں، علی حیدر گیلانی

دوسرے روز بھی گیلانی ہاوٴس مبارکباد کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا

جمعہ 13 مئی 2016 09:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2016ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ میرے لئے دعائیں کرنے پر پوری قوم کا مشکور ہوں ،علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے دوسرے روز بھی گیلانی ہاوٴس ڈیفنس میں مبارکباد کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہاواضح ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی گزشتہ روز تین سال بعد بازیاب ہو کر خصوصی طیارے ذریعے کابل سے لاہور پہنچے تھے اس موقع پر گیلانی ہاؤس کے باہر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کی بازیابی کسی معجزے سے کم نہیں،علی حیدر گیلانی کیلئے دعائیں کرنے پر پوری قوم کا شکر گزا ر ہوں انکا بیٹا معجزانہ طورپرواپس آیا ہے،جسے امریکی فورسزنے خود آپریشن کرکے بازیاب کرایا ہے میں اس تعاون پرامریکی فورسز کا شکرگزار ہوں انہوں نے مزید بتا یا کہ تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد کے پیغامات دئیے ہیں اس موقع پر علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ان کیلئے دعائیں کرنے پرپورے پاکستان بالخصوص ملتان اورلاہورکے شہریوں کاشکرگزار ہیں۔

(جاری ہے)

قید کے دوران گزرے حالات و واقعات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لمبی کہانی ہے ابھی نہیں بتاسکتا۔

متعلقہ عنوان :