پارلیمنٹ لاجز میں دیوہیکل چوہوں نے اراکین کو پریشان کر دیا

رکن پارلیمنٹ مسرت رفیق میر کو چوہے کے کاٹنے کا انکشاف ، پانچ انجکشن لگوانا پڑ گئے

جمعہ 13 مئی 2016 09:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2016ء) پارلیمنٹ لاجز میں دیوہیکل چوہوں نے ممبران پارلیمنٹ کو پریشان کر دیا رکن پارلیمنٹ مسرت رفیق میر کو چوہے کے کاٹنے کا انکشاف ، پانچ انجکشن لگوانا پڑ گئے تفصیلات کے مطابق ممبران پارلیمنٹ کی سرکاری رہائش گاہ پارلیمنٹ لاجز میں بڑے بڑے چوہوں نے سب کو پریشان کر رکھا ہے رکن پارلیمنٹ مسرت رفیق میر کو چند روز قبل چوہوں نے کاٹ لیا جس کے بعد انہیں علاج کی غرض سے پانچ انجکشن بھی لگوانے پڑے مسرت رفیق میر نے بتایا کہ پارلیمنٹ لاجز میں بڑے بڑے چوہوں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے سب کو پریشانی لاحق ہے چوہے نہ صرف انسانوں کو کاٹ رہے ہیں بلکہ دیگر اشیاء کو بھی کتر کتر کر خراب کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ پارلیمنٹ لاجز میں دیگر پارلیمنٹیرینز کے لئے بچوں کو بھی چوہوں نے کاٹا ہے واضح رہے کہ چند روز قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کے بجلی کی تاریں کترنے کے باعث دو کمروں کو آگ لگ گئی تھی جس سے کمرے اور سامان جل کر خاکستر ہو گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :