کوئٹہ، مشتاق احمد رئیسانی کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ میر خالد خا لا نگو نیب حکام کے سامنے پیش نہ ہو سکے

جمعہ 13 مئی 2016 09:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2016ء) بلوچستان کے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لا نگو نیب ہیڈ کوارٹر میں نیب حکام کے سامنے پیش نہ ہو سکے اور سابق مشیر خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ جب بھی ملکی ادارے طلب کرے اپنے آپ کو پیش کرینگے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لا نگو کو نیب حکام نے طلب کیا تھا اور نیب حکام ان کے انتظار کر تے رہے مگر وہ نیب ہیڈ کوارٹر نہیں پہنچیں اور نہ ہی ان کے سامنے پیش ہو سکے سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لا نگو نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ مستعفی ہونے کے بعد تمام اداروں کو خود کیلئے احتساب پیش کرونگا لیکن وہ خود کو نہ پیش کر سکے۔