سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس، آفتاب احمد کی ہلاکت کی غیرجانبدارانہ تحقیقات اور ملوث اہلکاروں کوقرارواقعی سزادی جائے گی،فیصلہ

جمعہ 13 مئی 2016 09:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2016ء)سندھ ایپکس کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ ایم کیوایم کے رہنماڈاکٹرفاروق ستارکے کوآرڈی نیٹرآفتاب احمد کی ہلاکت کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائے گی اور ملوث اہلکاروں کوقرارواقعی سزادی جائے گی اور آئندہ کوشش کی جائے گی کہ اس طرح کے واقعات نہ دہرائے جائیں جمعرات کے روزایپکس کمیٹی کااجلاس وزیر اعلی سندھ سیدقائم علی شاہ کی صدارت میں ہواجس میں گورنرسندھ،کورکمانڈرکراچی،ڈی جی رینجرزسندھ،آئی جی سندھ پولیس،چیف سیکریٹری،ہوم سیکریٹری،وزیرداخلہ سندھ،وزیرخزانہ سندھ اورمشیرمذہبی امورسندھ نے شرکت کی ذرائع نے بتایاہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کراچی میں جرائم پیشہ افرادکے خلاف جاری آپریشن جاری رہے گاتاہم آفتاب احمدکی ہلاکت کے واقعہ کی طرح آئندہ ایسے واقعات کوروکنے کیلئے اقدامات کے جائیں اجلاس میں سندھ کے اندرراکے ایجنٹوں کی گرفتارپربھی تفصیلی غورکیاگیااور فیصلہ کیاگیاکہ گرفتارایجنٹوں کی نشاندہی پران کے دیگرساتھیوں کوبھی پکڑاجائے تاکہ کراچی کومکمل امن کاگہوارہ بنایاجاسکے ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ انسداددہشتگردی کے بڑے کیس ان ہی عدالتوں میں چلائے جاسکیں ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے مفرورملزمان کوگرفتارکرنے بھی فیصلہ کیاگیااورفیصلہ کیاگیاکہ صونہ میں انتہاپسندی کوروکنے کیلئے مدارس سے مدد لی جائے گی مدارس میں جدید نصاب پڑھایاجائے گااورآئندہ مدارس کھولنے کیلئے حکومت کی اجازت لینالازمی قراردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :