اپٹن پارک میں ہونے والے میچ سے قبل مانچسٹر یونائیٹڈ کی بس پر حملہ

انگلینڈ فٹ بال کلب ویسٹ ہیم اپنے ان مداحوں پر تاحیات پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہم اس بات سے باخبر ہیں کہ کچھ حامی بولین گراوٴنڈ میں موجود تھے جنھوں نے نامناسب رویہ اپنایا، کلب

جمعرات 12 مئی 2016 09:54

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2016ء) انگلینڈ کے فٹ بال کلب ویسٹ ہیم اپنے ان مداحوں پر تاحیات پابندی عائد کردے گا جو گزشتہ روز اپٹن پارک میں ہونے والے میچ سے قبل مانچسٹر یونائیٹڈ کی بس پر حملے میں ملوث تھے۔مطابق ویسٹ ہیم کیمداحوں کی جانب سے کئے گئے حملے میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی بس کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا تھا جبکہ میچ 45 منٹ تاخیر سے شروع ہوا تھا۔

کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ'ہم اس بات سے باخبر ہیں کہ کچھ حامی بولین گراوٴنڈ میں موجود تھے جنھوں نے نامناسب رویہ اپنایا'۔دوسری جانب فٹ بال ایسوسی ایشن نے بھی اس بدمزہ واقعے کی مذمت کی ہے۔ایف اے کا کہنا تھا کہ'ہم دونوں کلبوں کے ساتھ باریکی سے کام کریں گے اور پولیس اس مسئلے کی مکمل تحقیقات کرے گی'۔

(جاری ہے)

مانچسٹریونائیٹڈ کے گول کیپر ڈیوڈ ڈی گیا پر میچ کے دوران بھی بوتل پھینکے گئے تھے جبکہ ایک اور مداح نے ان سے الجھتے ہوئے میدان میں داخل ہوگیا تھا۔

مذکورہ میچ میں ویسٹ ہیم نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی حاصل کی تھی جہاں اس گراوٴنڈ میں یہ ان کا آخری میچ تھا جس کے بعد یہ اولمپک اسٹیڈیم میں منتقل ہوگا۔ویسٹ ہیم کا موقف ہے کہ 'یہ غیرمعمولی مداحوں کے سامنے ایک غیر معمولی رات تھی جو غیرمعمولی لمحات سے بھرپور تھی جن میں سے 90 فی صد مداحوں نے اچھا برتاوٴ کیا جس کا کریڈٹ کلب کو دینا چاہیے'۔

کلب کا مزید کہنا تھا کہ'ہمیں مداحوں کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں ٹویٹس اور ای میلز موصول ہوئی ہیں جس میں ان کا کہنا ہے کہ ویسٹ ہیم کی تاریخ کی خاص شام کا حصہ ہونے پر انھیں کس قدر فخر ہے'۔تاہم کلب نے واضح کیا ہے کہ کچھ مداحوں کا رویہ ناقابل قبول تھا اور وہ ان کی شناخت کے لیے پولیس کے ساتھ کام کریں گے۔ویسٹ ہیم کی نائب چیئرمین کیرن براڈی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'گزشتہ رات اسٹیڈیم میں پیش آنے والا واقعہ شرمناک تھا کیونکہ کچھ ناسمجھ لوگوں نے میدان کے باہر غلط کام کیا'۔شکست خودرہ ٹیم مانچسٹڑیونائیٹڈ کے منیجر لوئس وین گال کا کہنا تھا کہ 'میرے خیال میں تصاویر بہت کچھ کہہ رہی ہیں'۔