معروف اداکارہ خوشبو کی والدہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

جمعرات 12 مئی 2016 09:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2016ء )فلم ،ٹی وی اور تھیٹر کی معروف اداکارہ خوشبو کی والدہ فوزیہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں ،مرحومہ بلڈ پریشر،شوگر اور دل کے عا ر ضہ میں مبتلا تھیں ،مرحومہ کو سبزہ زار کے قبرستان میں بعد نماز عشاء سپر د خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں فلم، ٹی وی اور تھیٹر کی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر مو جود فنکاروں نے خوشبو سے اس کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی،خوشبو کی والدہ کی رسم قل آج بعد نماز ظہر ان کی رہائشگاہ پر ادا کی جائے گی۔