حکومت الزامات نہ لگائے ،ثبوت ہیں تو بشریٰ اعتزاز کیخلاف کارروائی کریں، اعتزاز احسن

حکومت کی بوکھلاہٹ واضح ہے جوابات کی بجائے گالیاں دینا شروع کردی ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 12 مئی 2016 09:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت الزامات نہ لگائے ان کے پاس ثبوت ہیں تو بشریٰ اعتزاز کیخلاف کارروائی کریں حکومت کی بوکھلاہٹ واضح ہے جوابات کی بجائے گالیاں دینا شروع کردی ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ میڈیا پر آکر حکومتی وزراء میری بیوی پر الزامات کیوں لگاتے ہیں اگر اس نے غلط ایل پی جی کا کوٹہ لیا ہے تو تحقیقات کیوں نہیں کرتے وہ تحقیقات کریں اور بشریٰ اعتزاز کیخلاف کارروائی کریں انہوں نے کہا کہ حکومت کی بوکھلاہٹ واضح ہے جب ان سے سوالات کےء جاتے ہیں تو وہ گالیاں دینا شروع کردیتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے اثاثے دیکھ لیں ہم نواز شریف سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں

متعلقہ عنوان :