محکمہ ماہی پروری نے ڈینگی لاروا کھانے والی ساٹھ لاکھ مچھلیاں تالابوں میں چھوڑنے کا فیصلہ

جمعرات 12 مئی 2016 09:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2016ء )محکمہ ماہی پروری نے ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے لئے کمر کس لی۔لاہور ڈویڑن میں ڈینگی لاروا کھانے والی ساٹھ لاکھ مچھلیاں تالابوں میں چھوڑی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ماہی پروری کی جانب سے ہر سال ڈینگی مچھر کی افزائش کے موسم میں شہر بھر کے تالابوں ،سوئمنگ پولز سمیت تفریحی پارکوں میں ڈینگی لاروا کھانے والی مچھلیاں چھوڑی جاتی ہیں۔ رواں سال بھی محکمہ ماہی پروری ڈینگی لاروا ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے محکمہ ماہی پروری کی جانب سے پانچ پانچ افراد پر مشتمل تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو ٹاؤنز میں خدمات سرانجام دیں گی۔ ہر ٹیم کو تین تین ٹاوٴنز کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :