اے ایس ایف کی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کاروائی،مسافر سے ایک لاکھ عماراتی درہم برآمد

جمعرات 12 مئی 2016 09:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2016ء )اے ایس ایف نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے مسافر سے ایک لاکھ عماراتی درہم برآمد کر لئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی کی اور تلاشی کے دوران مسافر سے ایک لاکھ درہم برآمدکر لئے ۔مسافر کا نام نواب زادہ ریحان چانڈیو ہے جو کراچی سے دبئی جارہا تھا ۔ترجمان نے کہا کہ قانونی طور پر دس ہزار ڈالر یااس کے مساوی کرنسی بیرون ملک لے جانے کی اجازت ہے۔

متعلقہ عنوان :