وزیرمملکت برائے مواصلات کا مستعفی ہونے کااعلان

ایسے عہدے کاکیافائدہ جس میں اپنے حلقے کے لوگوں کے لئے کچھ نہ کرسکوں ،عبدالحکیم بلوچ

جمعرات 12 مئی 2016 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2016ء)وزیرمملکت برائے مواصلات عبدالحکیم بلوچ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ایسے عہدے کاکیافائدہ جس میں اپنے حلقے کے لوگوں کے لئے کچھ نہ کرسکوں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مواصلات کے وزیرمملکت حکیم بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ انہوں نے اپنے تحفظات سے وزیراعظم کوآگاہ کیا،لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی اس لئے انہوں نے عہدے سے مستعفی ہونے کافیصلہ کیاہے ،انہیں اپنے عہدے کی ضرورت نہیں جس عہدے کے ہوتے ہوئے وہ اپنے حلقے کیلئے کچھ نہ کرسکیں