افغانستان ، سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، 12 طالبان ہلاک ، متعدد زخمی ، 7 گرفتار

جمعرات 12 مئی 2016 10:11

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2016ء) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں بارہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان قومی فوج نے پولیس اور انٹیلی جنس ادارے کے اہلکاروں نے مختلف صوبوں میں متعدد آپریشن کئے جن میں بارہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

فورسز نے سات طالبان کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے ۔