امریکہ کی آئند ہ صدر ہیلری کلنٹن ہوں گی ،جوبائیڈن کا دعوی

جمعرات 12 مئی 2016 10:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2016ء) امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹک کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن ملک کی آئندہ صدر ہوں گی غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جوبائیدن نے کہا کہ ہیلری کلنٹن کو صدارتی امیدوار نامزد کئے جانے پر وہ بے حد پراعتماد ہیں اور انہیں یہ اعتماد ہے کہ ملک کی آئندہ صدر ہیلری کلنٹن ہوں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ہیلری کلنٹن کے بھرپور حامی ہیں اور ان کی حمائت جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :