بھارت ، ریاست راجستھان میں آلودہ پانی پینے سے 50 افراد حالت غیر ہوگئی

جمعرات 12 مئی 2016 10:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2016ء) بھارتی ریاست راجستھان میں آلودہ پانی پینے سے کم از کم 50 افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔ بھارتی خبررساں ادرے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ راجستھان کے جے پور شہر میں آلودہ پانی پینے سے کم از کم 50 افراد بیمار پڑ گئے حکام کا کہنا ہے کہ بیمار ہونے والے افراد کو طبی معاؤنت فراہم کرنے کے لئے میڈیکل ٹیم کو علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ بیمار ہونے والوں کی اکثریت معدے میں تکلیف کی شکایت کر رہی ہے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :