شمالی کوریا کیخلاف مذاکرات سے قبل پابندیاں عائد اور دباؤ بڑھایا جائیگا ، جنوبی کوریا

جمعرات 12 مئی 2016 10:09

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2016ء) جنوبی کوریا نے مذاکرات سے قبل شمالی کوریا کیخلاف پابندیاں عائد کرنے اور دباؤ بڑھانے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتحادی وزیر ہانگ یونگ یایو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ شمالی کوریا کیخلاف مزید پابندیاں عائد اور دباؤ ڈالا جائے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کیلئے یہ وقت بالکل مناسب نہیں ہے جنوبی کوریا مذاکرات کو مسترد نہیں کررہا تاہم اب اسی وقت مذاکرات کئے جائیں جب ہم یہ مناسب اور ضروری سمجھیں گے

متعلقہ عنوان :