عراق میں یکے بعد دیگرے تین کار بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 93 ہو گئی

جمعرات 12 مئی 2016 10:09

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2016ء) عراق میں یکے بعد دیگرے تین کار بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 93 ہو گئی ہے۔ عراقی پولیس کے مطابق بغداد کے دو مزید علاقوں میں بدھ کو مختلف اوقات میں بم حملے کیے گئے۔

(جاری ہے)

ان میں سے ایک خود کش حملہ نواحی علاقے کاظمیہ میں ہوا اور اِس میں 18 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ شمالی بغداد کے مقام جامیہ میں ہونے والے کار بم حملے میں 7 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق بغداد میں بدھ کو ہونے والے تین حملوں میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 93 تک پہنچ گئی ہے جبکہ پہلا دھماکہ بغداد کے علاقے الصدر میں ہوا۔ ان کار بم حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :