ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

فی تولہ سونے کی قیمت49ہزار400روپے سے کم ہوکر49ہزار150روپے پرآگئی

بدھ 11 مئی 2016 09:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2016ء) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں10ڈالرکی ریکارڈکمی سے فی اونس سونے کی قیمت1265ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں250روپے کی کمی یکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان، فیصل آباد ،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار400روپے سے کم ہوکر49ہزار150روپے پرآگئی اسی طرح214روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 42ہزار128روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت680روپے پربدستوربرقراررہی ۔