حکومت فاٹا کے 20 ہزار اساتذہ کی اپ گریڈیشن پر رضامندی ہوگئی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت فاٹا کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے تفصیلی بریفنگ دی

بدھ 11 مئی 2016 09:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2016ء) حکومت فاٹا کے 20 ہزار اساتذہ کی اپ گریڈیشن پر رضامندی ہوگئی ہے۔ منگل کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت فاٹا کے سکولوں کالجز کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا سیکرٹری نے معاملے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ 2012 سے یہ معاملہ زیرالتواء ہے اور اساتذہ میں بے چینی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے کئی دیرینہ تنازعات کو حل کیا ہے اساتذہ کی فلاح وبہبود اور تعلیم وزیراعظم نوازشریف کی ترجیح ہے اساتذہ کی چار درجاتی فارمولا کے تحت اپ گریڈیشن سے اتفاق کی جس کا اطلاق یکم جولائی 2012 ء سے ہوگا۔ انہوں نے فنانس ڈویژن اور فاٹا سیکرٹریٹ کو اس فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ضابطہ کار طے کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر فاٹا کے عوامی نمائندوں نے دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر وفاقی وزیر حکومت کا شکریہ ادا کیا وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ اور دیگر ارکان اسمبلی وسینٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :