پانامہ لیکس بارے کمیشن کی تحقیقات کے بعد جھوٹ اور سچ سامنے آجائے گا، سینیٹر عثمان سیف اللہ

میڈیا میں ہمارے خاندان کے حوالے سے جو خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ان میں حد سے زیادہ جھوٹ بولا جا رہا ہے، خبر رساں ادارے سے خصوصی بات چیت

بدھ 11 مئی 2016 09:32

اسلام اباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2016ء) پانامہ لیکس بارے کمیشن کی تحقیقات کے بعد جھوٹ اور سچ سامنے آجائے گا،میڈیا میں ہمارے خاندان کے حوالے سے جو خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ان میں حد سے زیادہ جھوٹ بولا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار سینیٹر عثمان سیف اللہ نے خبر رساں ادارے سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ سیف اللہ خاندان گذشتہ کئی عشروں سے ملکی سیاست میں بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری سطح پر بھی ملک کی خدمت کر رہی ہے اور ہم نے کبھی بھی ملک سے دولت باہر منتقل نہیں کی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت میڈیا میں پانامہ لیکس کے حوالے سے ہمارے خاندان کے خلاف جو باتیں پھیلائی جا رہی ہیں ان میں حقیقت کم اور جھوٹ زیادہ ہے اس سلسلے میں وضاحتیں پیش کرنے سے زیادہ بہتر یہ ہے کہ کمیشن فیصلہ کرے کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے بھی پانامہ میں آف شور کمپنیوں کے حوالے سے میڈیا میں وضاحت پیش کی تھی اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے ایک بااختیار کمیشن قائم کرکے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :