یورو گروپ یونان کے لیے مزید اربوں کی امداد دینے پر تیار

بدھ 11 مئی 2016 10:18

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2016ء)یورو گروپ یونان کو مزید کئی ارب یورو کی مالی امداد فراہم کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورو زون کے وزرائے خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سلسلے میں آئندہ چند روز میں ایتھنز حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کر لیا جائے گا اور یہ امداد بین الاقوامی قرض دہندگان کے ذریعے دی جائے گی۔

(جاری ہے)

یورپی یونین نے گزشتہ برس یونان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا تھا۔ مجموعی طور پر یونان کو چھیاسی ارب یورو کی مالی امداد فراہم کی جانی ہے اور ابھی تک اس رقم کا صرف پانچواں حصہ ادا کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :