ایران نے جوہری پروگرام کو رول بیک کرنے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں ،امریکہ

بدھ 11 مئی 2016 10:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2016ء) امریکہ نے کہا ہے کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو رول بیک کرنے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو رول بیک کرنے کیلئے حقیقت میں اہم اقدامات اٹھائے ہیں انہوں نے کہا کہ اگرچہ بدترین کیس معاہدہ کے ناقدین کی اشد پیشنگوئیاں بالکل منتقل کرنے نہیں آیا تاہم جو حقیقت میں منتقل ہوا وہ ہماری انتظامیہ کی عکاسی کے مطابق ہمارے مقاصد تھے جو ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کیلئے اور عالمی معاونت کاروں کی ایرانی تنصیبات تک رسائی کی ضمانت تھے جس سے اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایران نے اپنے اٹھانوے فیصد بھاری یورینیم افزودگی ذخائر ختم کئے ہیں اور ہزاروں سینیٹری فیوجز منقطع کئے ہیں انہوں نے کہا کہ ایران نے بنیادی طور پر اس بھاری پانی کے پلوٹونیم کے ری ایکٹر کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے عالمی معائنہ کاروں کو تمام تنصیبات کے معائنے کی اجازت دی

متعلقہ عنوان :