یورپی یونین کی رکنیت سے برطانیہ کے بین الاقوامی کردار کو تقویت ملتی ہے،جان کیری

بدھ 11 مئی 2016 10:17

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2016ء) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ برطانیہ کو یورپی یونین کا حصہ رہنا چاہیے کیونکہ اس سے عالمی سطح پر برطانوی کردار کو تقویت ملتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ برطانیہ اور یورپی یونین کا ایک دوسرے سے جڑے رہنا دونوں کے لیے مفید ہے۔انہوں نے کہا کہ مضبوط اور یکجا یورپ یورپی مضبوطی اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں رواں برس جون میں ریفرنڈم ہوگا جس میں عوام برطانیہ کے یورپی یونین کے رکن رہنے یا نہ رہنے سے متعلق اپنا فیصلہ دیں گے۔