ریسلنگ کے وہ 10 کھلاڑی جو طاقت کے نشے میں قاتل بن گئے

ان ریسلرز میں دنیائے ریسلر کے کئی سپر اسٹارز اور لوگوں کی دلوں پر راج کرنے والے ریسلرز بھی شامل ہیں

منگل 10 مئی 2016 10:13

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2016ء) بعض اوقات کھیل کے میدان یا رنگ خونی بن جاتی ہیں اور بعض اوقات کھلاڑی خونی بن جاتا ہے جب کہ ریسلنگ اور باکسنگ ایسے کھیل ہیں جن میں کھلاڑی اکثر ایک دوسرے کو خون میں نہلاتے نظر آتے ہیں لیکن پھر بھی اپنی پوری قوت سے لڑتے ہیں اور اسی قوت اور طاقت میں نشے کچھ ریسلرز نے تو اپنے حریف کو ایسا چت کیا کہ وہ رنگ میں تو کیا زندگی کی رنگ سے شکست کھا کر دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔

ریسلنگ کے دوران اکثر ریسلرز طاقت اور شراب کے نشے میں اتنے سرکش ہوجاتے ہیں کہ وہ کھیل کو موت کے کھیل میں بدل دیتے ہیں اور ان میں 10 مشہور اور سپر اسٹارز ریسلرز بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے حریف کو ایسا مارا کہ وہ زندگی کے بازی ہی ہار گیا۔ایکیٹوشی سیٹو: جاپانی ریسلنگ کے سپر اسٹار اور دنیائے ریسلنگ میں کئی ٹائٹل اور تین بار ریسلر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے والے مٹ سوہارو مساوا جب اپنے حریف سیٹو کے سامنے آئے تو اس سال وہ لڑ لڑ کر ذہنی طور پر تھک چکے تھے لیکن پھر بھی وہ طاقتور سیٹو کے سامنے ڈٹ تو گئے لیکن زیادہ دیر کھڑے نہ رہ سکے۔

(جاری ہے)

سیٹو نے اچانک اسے اٹھا کر زمین پر دے مارا تو مساوا بے ہوش ہوگئے اور اسپتال جاتے ہوئے دم توڑدیا۔برائن مائیکل: برائن مائیکل ایک سی گھی نے 2010 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ معاہدہ کیا اور 2 سال تک ریسلنگ رنگ میں خوب رنگ جمایا لیکن وہ بڑی شہرت حاصل نہیں کرپائے مگر 2 سال بعد اچانک وہ اس وقت اخبارات کی سرخیوں کا حصہ بن گئے جب انہیں اپنے گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

برائن مائیکل نیبعد میں اعتراف کیا کہ اس نے اپنی دوست کو چھرا گھونپ کر قتل کیا۔جیمی سنوکا: ریسلنگ رنگ میں سپر فلائی کے ماہر جیمی سنوکا کو 1985 میں اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں سزا بھگتنا پڑی لیکن سنوکا کا کہنا ہے کہ جب وہ ریسلنگ میچ کے بعد واپس ہوٹل کے کمرے میں آئے تو ان کی گرل فرینڈ زندہ تھی لیکن اچانک اسے کچھ ہوا اور وہ دم توڑ گئی مگر اس کے باوجود انہیں مجرم قرار دیا گیا تاہم بعد میں رہا کردیا گیا۔

جوز گونزیلز: پوئیرٹو ریکو کی ریسلنگ رنگ کا بڑا نام اور لوگوں کی دلوں کی دھڑکن بن جانے والے جوز گونزیلز اپنے حریف سے زبانی لڑائی کے دوران غصے پر قابو نہ پاسکے اور انہیں موت کے گھاٹ اتاردیا۔ لاکر روم میں گونزیلز اپنے حریف ریسلر بروزربراڈی سے کسی بات پر الجھ پڑے اور اس دوران وہ اتنے طیش میں آئے کہ اپنے حریف پر چھری سے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا جو بعد میں جانبر نہ ہوسکا۔

ایکس بیکر: ایکس بیکر نے کئی سال تک ریسلنگ رنگ میں حکمرانی کی اور انہوں نے کسی ریسلر کو جان بوجھ کر نہیں مارا لیکن ان کے کچھ داوٴ حریف کے لیے جان لیوا ثابت ہوئے۔ پہلی بار 1971 میں وہ اپنے حریف البیرٹو ٹوریس کے ساتھ لڑائی کے دوران ایک زوردار مکا ٹوریس کے دل پر لگا اور وہ وہیں دم توڑ گئے۔ بیکر کی خوف اور دہشت یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ ایک سال بعد ہی بیکرکے مد مقابل رے گنکل اچانک رنگ میں گرے اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے لیکن ان دونوں واقعات میں بیکر کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا گیا۔

ورن گینگن: گینگن کا نام دنیائے ریسلنگ میں چند بڑے ناموں میں شمارہوتا ہے اور وہ سپر اسٹارز برونو سمارٹینو اور لاوٴ تھیز کی صف میں کھڑے تھے جوامریکن ریسلنگ ایسوسی ایشن کی پروموشن کا اہم نام رہا ہے۔ 2009 میں گینگن نیالزائمر کی بیماری کے باعث اچانک اپنے روم میٹ کو اٹھا کر زمین پر پھینک دیا جس پروہ فوری دم توڑ گیا لیکن گینگن خوش قسمت رہا کہ مقتول کی فیملی نے ان پر کوئی الزام نہیں لگایا اور سزا سے بچ گئے۔

دی گریٹ کھلی: ڈبلیو ڈبلیو ای میں کھلی کا نام چند سپر اسٹارز ریسلرز میں ہوتا تھا اور جب وہ ریسلنگ رنگ میں آتے ہیں تو ان کے مداح ان کی ایک جھلک کے لیے اچھل پڑتے ہیں لیکن اپنے غصے کی وجہ سے ان کا ریکارڈ خراب رہا اور اسی وجہ سے اے پی ڈبلیو کے بگنرز کمیپ کے دوران اپنے غصے پر قابو نہ پاسکے اور ایک شخص کی زندگی چھین لی جس پر انہیں لاکھوں ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ ایک میچ کے دوران کھلی نے اپنے حریف برائن اونگ کو فلائی جیکس لگائے جس پر وہ بے ہوش ہوگئے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے لیکن خالی پر ان کے قتل کا الزام نہیں لگایا گیا

متعلقہ عنوان :