محکمہ موسمیات نے رواں ماہ سخت گرمی کی پیشگوئی کے ساتھ بارش کی بھی نوید سنا دی

ملک کے مختلف حصوں میں ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ ظاہر

منگل 10 مئی 2016 09:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2016ء) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ سخت گرمی کی پیشگوئی کے ساتھ بارش کی بھی نوید سنا دی۔ ملک کے مختلف حصوں میں ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں درجہ حرارت مزید بڑھے گا جبکہ اگلے دو سے تین روز میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر بارش کا امکان بھی ہے جس کے بعد عارضی طور پر ٹمپریچر کم تو ضرور ہوگا مگر مئی کا مہینہ گرمی عروج پر ہی رہے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے اور ہوا کے دباو کے باعث ملک کے اکثر حصوں میں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہے۔ لوگ مکمل احتیاط برتیں، سروں کو کپڑے سے ڈھانپ کر باہر نکلیں اور غیرضروری گھر سے باہر جانے سے پرہیز کریں۔

متعلقہ عنوان :