قومی ائیر لائن میں چیف آپریٹنگ آفیسر کی خالی آسامی پر نا اہل جرمن شہری کی تقرری کا انکشاف

سی اواو بنائے گئے60 سالہ برنڈ ہلڈن مطلوبہ تعلیمی معیار پر نہیں اترتے ، وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے منظوری بھی لے لی گئی جرمن شہری کو لاکھوں روپے تنخواہ ادائیگی کے علاوہ دیگر مراعات و الاؤنس دیئے جائیں گے ،ذرائع بریڈ ہلڈن کو تعلیمی نہیں فنی قابلیت اور تجربے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا،ترجمان پی آئی اے

منگل 10 مئی 2016 09:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2016ء)پاکستان ائیر لائن میں ضابطہ اخلا ق کی دھجیاں اڑا دی گئیں،چیف آپریٹنگ آفیسر کی خالی آسامی پر بغیر تعلیمی قابلیت کے غیر ملکی جرمن شہری برنڈ ہلڈن کو تعینات کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے میں تعینات ہونے والے جرمن چیف آپریٹنگ آفیسر مطلوبہ تعلیمی قابلیت نہیں رکھتے لیکن اس کے باوجود اس کو پی آئی اے کا سی او او تعینات کیا گیا ہے ،پی آئی اے کی جانب سے خالی آسامی پر اشتہار دیا گیا تھا جس میں عہدے کے لئے بزنس مین ماسٹرز یا ائیر وناٹیکل انجینئر کا معیار بتایا گیا تھا تاہم برنڈ ہلڈن کے پاس سرے سے کوئی باقاعدہ تعلیمی سند ہی نہیں ہے ،اشتہار میں مارکیٹنگ ،فنانس اور فلیٹ پلاننگ میں 20 سالہ تجربہ مانگا گیا،نئے جرمن چیف آپریٹنگ آفیسر برینڈ ہلڈن نے برطانیہ کی کرین فیلڈ یونیورسٹی سے جنرل مینجمنٹ پروگرام کیا ہے ، برینڈ ہلڈن کی جانب سے جمع کرائی گئی ” سی وی “ میں تعلیمی سند کا ذکر تک نہیں ہے ، صرف جزوقتی کورسز اور اپرنٹس شپ کا ذکر ہے یہ دوہفتے کا کورس ہے جس کو اعلی تعلیم کے طور پر پیش کیا گیا ہے ،برینڈ ہلڈن کے پاس صرف ٹرمینل ہلڈنگ اور ائیر پورٹ سروسز کا تجربہ ہے،ایوی ایشن کے مطابق اس کو شارٹ لسٹ میں بھی نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن وہ سی او او بن گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ برینڈ ہلڈن کی اس وقت عمر60 سال سے زائد ہے جو معیار پر پورا نہیں اترتے اسلئے اس کی منظوری وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے لی گئی ،برینڈ ہلڈن کی تنخواہ لاکھوں روپے ہے اور اس کے الاؤنس اور دیگر مراعات الگ ہیں۔

متعلقہ عنوان :