وزیراعظم کوپارلیمنٹ میں آکر جواب دیناہوگا،سراج الحق

منگل 10 مئی 2016 09:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2016ء)جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہاہے کہ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی تحریک چلارہی ہے ،پانامہ لیکس میں وزیراعظم کے خاندان کانام آیاہے،وزیراعظم کوپارلیمنٹ میں آناہوگااورجواب دیناہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھایا،من پسندٹی اوآرزکوکوئی قبول نہیں کریگا،کرپشن کی وجہ سے پاکستان کابچہ بچہ مقروض ہوگیا،وزیراعظم سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ سیدھے راستے پرچلیں گے ہم چاہتے ہیں کہ جلدازجلدعدالتی کمیشن بنایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیشی حکومت جماعت اسلامی کے رہنماوٴں کاقتل کررہی ہے ،پاکستان سے محبت کے جرم میں ہمارے بھائی شہیدہورہے ہیں

متعلقہ عنوان :