متحدہ عرب امارات میں ایک شدت پسند کو عمر قید کی سزا دے دی گئی

منگل 10 مئی 2016 10:27

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2016ء)متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے ایک مسلم شدت پسند کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایک برس قبل ایک امریکی استاد کو قتل کرنے کے جرم میں اس شدت پسند کی اہلیہ کو سزائے موت دے دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

چاقو سے حملے کا یہ واقعہ ابوظہبی کے ایک شاپنگ مال میں پیش آیا تھا، جہاں اس جوڑے کو شدت پسند گروہوں القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ سے تعلق کے شبے میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :