شام کے سیاسی قیدیوں کی ہڑتال کے خاتمے کے لیے ڈیل

منگل 10 مئی 2016 10:26

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2016ء)شامی جیل میں قریب آٹھ سو سیاسی قیدیوں کی ہڑتال کے خاتمے کے لیے ایک ڈیل طے پا گئی ہے۔ اس ڈیل کے تحت ان قیدیوں کو معافی دے کر رہا کر دیا جائے گا۔ یہ قیدی ایک طویل عرصے سے بغیر مقدمہ چلائے جیل میں بند ہیں۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق شامی حکومت کے ساتھ طے پانے والی اس ڈیل کے تحت وسطی شامی علاقے حما کی جیل میں قیدیوں کی جانب سے بغاوت ختم ہو سکے گی۔ خیال رہے کہ حما جیل میں قیدیوں نے بغاوت کر دی تھی اور وہاں موجود محافظوں کو مغوی بنا لیا گیا۔ حکومت نے جمعے کے روز اس جیل کا محاصرہ کر لیا تھا اور اس میں عسکری آپریشن کا آغاز ہونے والا تھا۔

متعلقہ عنوان :