وزیراعظم نوازشریف نے غیر ملکی دوروں پر قومی خزانے کے 630 ملین روپے خرچ کر ڈالے
برطانیہ کے سب سے زیادہ دورے کئے گئے‘ رپورٹس
منگل 10 مئی 2016 10:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے اپنے غیر ملکی دوروں پر قومی خزانے کے 630 ملین روپے خرچ کر ڈالے اور مقامی سفری اخراجات اس سے بھی دل دہلانے والے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے ائیرکنڈیشنر‘ فوڈ اور دیگر انتظامات پر 20 ملین روپے خرچ کئے۔ جب انہوں نے گزشتہ ہفتے سکھر کا دورہ کیا تھ اور موٹروے پراجیکٹس کی بنیاد رکھی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے اپنے 69 غیر ملکی دوروں پر 630 ملین روپے خرچ کئے۔ انہوں نے اکیلے سفر نہیں کیا ان کے سرکاری وفد میں 631 اور لوگ بھی شامل تھے جنہوں نے عوام کی کمائی پر پیسے اڑائے۔ وزارت خارجہ نے 6 دیگر غیر ملکی دوروں کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں اور کہا ہے کہ ان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم کا پسندیدہ ملک امریکہ ہے۔
انہوں نے 18 مرتبہ اس ملک کا دورہ کیا۔ میڈیا رپورٹس میں ان کے تمام دوروں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ جن ممالک کا دورہ کیا گیا۔ ان میں برطانیہ ‘ چین‘ سعودی عرب‘ بحرین‘ ترکی‘ افغانستان‘ ترکمانستان‘ کرغزستان‘ تاجکستان‘ متحدہ عرب امارات‘ ازبکستانی‘ مالٹا‘ فرانس اور چین شامل ہیں۔ رواں سال وزیراعظم نے سعودی عرب‘ سوئٹزرلینڈ ایران کا دورہ بھی کیا جس پر قومی خزانے سے 60 ملین روپے خرچ کئے گئے اور اس سال دو دفع برطانیہ کا بھی دورہ کیا۔ رپورٹ میں برطانیہ میں علاج پر اٹھنے والے اخراجات کا ذکر نہیں ۔ وزیراعظم نے لگ بھگ اپنے پہلے دوراہ چین پر 20 ملین روپے خرچ کئے جو جولائی 2013ء میں کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے دورہ ہانگ کانگ پر 2 ملین روپے خرچ کئے۔ ٹیم میں انہوں نے 4 روز کا ترکی کا دورہ کیا اور اس پر 4 ملین روپے خرچ آیا۔ اس طرح 2013ء میں انہوں نے امریکہ اور برطانیہ کا دورہ کیا اور ان پر قومی خزانے سے 90 ملین روپے خرچ آیا پھر انہوں نے اکتوبر میں برطانیہ کا دورہ کیا جس پر 15 ملین روپے خرچ کئے گئے۔ اس طرح دورہ سری لنکا پر 26.7 ملین روپے خرچ کئے وزیراعظم نے تھائی لینڈ‘ افغانستان اور میانمار کا بھی دورہ کیا جس پر قومی خزانے سے 8 ملین روپے خرچ کئے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 10 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
وزیراعظم کوپارلیمنٹ میں آکر جواب دیناہوگا،سراج الحق
-
سکھر،مصطفی کمال کا ایک بار پھر متحدہ قائد پررا سے فنڈنگ کا الزام
-
ٹنڈوجام، کراچی سے لاہور ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مال گاڑی کے 9ڈبے پٹری سے اتر گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
قومی ائیر لائن میں چیف آپریٹنگ آفیسر کی خالی آسامی پر نا اہل جرمن شہری کی تقرری کا انکشاف
-
نیب بلوچستان نے سابق صوبائی وزیرخوراک اسفندیارکاکڑکے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے
-
پانامہ پیپر لیکس کے بعد اب دوبئی پراپرٹی لیکس میں بھی کسی دینی رہنما اور مذہبی جماعت کا کو ئی نام نہیں ہے، لیاقت بلوچ
-
پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کر لئے
-
محکمہ موسمیات نے رواں ماہ سخت گرمی کی پیشگوئی کے ساتھ بارش کی بھی نوید سنا دی
-
سی این جی اور پٹرول پمپوں پر کم تولنے اور پیمانوں کیلئے خصوصی سافٹ ویئر تیار
-
پانامہ لیکس کی دوسری قسط کے سارے نام سامنے آگئے،250 آف شور کمپنیوں کے 400 پاکستانی مالک ہیں
-
قومی اسمبلی ،شیخ رشید،قادر بلوچ میں جھڑپ،متحدہ اپوزیشن کا واک آؤٹ، سینیٹ میں بھی اپوزیشن کا واک آوٴٹ
-
نیب کی کاروائیاں تیز، مشتاق رئیسانی کے انکشاف کے بعد ایکسیئن قلات اور ٹھیکیدار گرفتار،سابق چیئر مین بلوچستان پبلک سروس کمیشن ،2ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتار
-
ملک کا لیڈر کرپٹ ہو تو قوم کو تباہ کردیتا ہے ،عمران خان
-
آرمی چیف سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف کی ملاقات
-
ہمارا لندن میں کاروبار اور لندن میں ہی رہتے ہیں ،مجھے دانستہ ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، زلفی بخاری
-
بیویوں کو پاؤں کی جوتی اور تیسرے درجے کی مخلوق قرار دینے والے جہالت کا شکار ہیں، مولانا طارق جمیل
-
میں اپنے بیان پر ابھی بھی قائم ہوں، رائیونڈ میں میری ماں میری بہن رہتی ہے، زعیم قادری
-
وزیر اعلیٰ سندھ اور کور کمانڈ کراچی کی ملاقات
-
پاکستان کے ساتھ ٹیکسٹائل ، کیمیکل انڈسٹری و زرعی شعبوں میں باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں،پرتگالی سفیر
-
سندھ حکومت کی سفارش پر کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں 77 روز کی توسیع کا نوٹی فکیشن جاری
-
وزیراعظم نوازشریف نے غیر ملکی دوروں پر قومی خزانے کے 630 ملین روپے خرچ کر ڈالے
-
مذہب تبدیل کرنے والے باپ کے خلاف بیٹی کی در خواست
-
ریسلنگ کے وہ 10 کھلاڑی جو طاقت کے نشے میں قاتل بن گئے
-
بھارتی ریاست بہار میں رکنِ اسمبلی کے بیٹے کے ہاتھوں طالبعلم کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع
-
برازیل کی صدر ڈیلما روزیف کے خلاف مواخذے کی تحریک کا عمل التواء کا شکار
-
قاہرہ کے مرکز میں آتش زدگی، کم از کم 50 افراد زخمی
-
شام کے سیاسی قیدیوں کی ہڑتال کے خاتمے کے لیے ڈیل
-
ترکی کو اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ میں تنہا چھوڑ دیا گیا، طیب اردوآن
-
جرمنی، گابریل پارٹی قیادت نہیں چھوڑ رہے، ایس پی ڈی
-
بیلجیم میں جیل عملے کی ہڑتال کے بعد فوج طلب
-
متحدہ عرب امارات میں ایک شدت پسند کو عمر قید کی سزا دے دی گئی
-
ایران نے 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.