پاکستان کے ساتھ ٹیکسٹائل ، کیمیکل انڈسٹری و زرعی شعبوں میں باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں،پرتگالی سفیر

پرتگال تعلیم کے شعبے میں طلباء کیلئے اور کاروباری افراد کیلئے ویزا پالیسی میں نرم پالیسی اختیار کی گئی ہے پاکستان پرتگال بزنس کونسل، آئندہ ماہ جولائی میں پرتگال میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش منعقد کررہی ہے آئندہ ماہ پرتگال کے سپیکر کی سربراہی میں پرتگالی پارلیمنٹرین کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا جو صدر پاکستان، وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی سمیت پاکستانی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات کرینگے، پاکستان میں ٹورزم کے بے پنا ہ مواقع موجودہ ہیں ،جاؤپاولو سابیڈو کوسٹا کا خبر رساں ادارے کو خصوصی انٹرویو

منگل 10 مئی 2016 10:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2016ء) پاکستان میں تعینات پرتگال کے ناظم امور جاؤپاولو سابیڈو کوسٹا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ٹیکسٹائل ، کیمیکل انڈسٹری، ائیروناٹک، ماربل ، ڈیری فارمنگ ، ٹورزم اورزرعی شعبوں میں باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ پرتگال تعلیم کے شعبے میں طلباء کیلئے اور کاروباری افراد کیلئے ویزا پالیسی میں نرم پالیسی اختیار کی گئی ہے۔

پاکستان پرتگال بزنس کونسل، آئندہ ماہ جولائی میں پرتگال میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش منعقد کررہی ہے۔ آئندہ ماہ پرتگال کے سپیکر کی سربراہی میں پرتگالی پارلیمنٹرین کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا جو صدر پاکستان، وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی سمیت پاکستانی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات کرینگے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ٹورزم کے بے پنا ہ مواقع موجودہ ہیں ،۔

خبر رساں ادارے کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں مسٹر کوسٹا نے کہا کہ پرتگا ل نے پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے ویزا پالیسی میں نرم پالیسی اختیار کی ہے۔ پرتگال میں آئندہ ماہ جولائی میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش منعقد کی جارہی ہیں ، یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی بے پناہ مانگ ہے، پاکستانی سرمایہ کار ، پاکستان پرتگال بزنس کونسل کے ساتھ ملکر پاکستانی کلچر اور مصنوعات کی نمائش میں شریک ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے دوارن پاکستان اور پرتگال کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا ، اس سلسلے میں لاہور، ساہیوال ، گوجرانوالا، گجرات اور دیگر شہروں کے تاجروں سے ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے راہ ہموار کی۔ مسٹر کوسٹا نے تسلیم کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم بہت کم ہے لہذا رواں سال کے ختم ہونے تک وہ اس دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس سلسلے میں پاکستان پرتگال بزنس کونسل کا قیام اہم کڑی ہے۔ پاکستان کے سرمایہ کاروں نے رواں سال کے شروع میں پاکستان پرتگال بزنس کونسل کے چیئرمین مسٹر اویس کی سربراہی میں پرتگال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ آئند ہ ماہ جون میں پرتگال کے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ پرتگالی ناظم امو ر کا کہنا تھا کہ پرتگال کے بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنیاں پاکستان کے ساتھ ٹیکسٹائل ، کیمیکل ، کاغذاور ائروناٹک انڈسٹری میں پہلے ہی تجارت کر رہی ہیں۔

پاکستان ماربل کی بہت بڑی مارکیٹ ہے ، پرتگال پاکستان کے ساتھ لائیوسٹاک اور ماربل انڈسٹری میں تجارت کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے بتایا کہ پرتگال ، پاکستان کے ساتھ سولر انرجی اور ہائیڈول انرجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ پرتگال ہائیڈرل انرجی میں ماہر ہے۔پاکستان اس شعبے سے فائدہ حاصل کرکے انرجی کے بحران پر قابو پاسکتا ہے۔

پاکستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے پاکستانی طلباء پرتگال کی بین الاقوامی شہرت یافتہ یونیورسٹیز تعلیم مکمل کرنے کے بعد نسٹ سمیت دیگر یونیورسٹیز میں تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ بہت جلد پاکستان اور پرتگال کے دومیان سٹوڈنٹ ایکس چینج پروگرام کا آغا ز کرینگے جس میں سکول ، کالج اور یونیورسٹی کے طلباء اور طلبات حصہ لے سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پرتگال میں بین الاقوامی معیار کے تعلیمی ادارے موجودہ ہیں۔ پاکستانی طلباء کیلئے ان یونیووسٹیز میں داخلے کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی اختیار کی گئی ہے۔ سٹوڈنٹ ایکس چینج پروگرام کے ذریعے دونوں ممالک کے طلباء اور طالبات دونوں ممالک کے کلچراور ماحول کو سمجھنے کے مواقع میسر ہونگے۔ مسٹر جاؤپاولو سابیڈوکوسٹا نے بتایا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان پارلیمنٹرین ایکس چینج پروگرام کا سلسلہ شروع ہور ہا ہے۔

جولائی میں پرتگال کے سپیکر کی سربراہی میں پارلیمنٹرین کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ پرتگالی پارلیمنٹرین کا وفد صدرپاکستان، وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر پارلیمنٹرین سے ملاقاتیں کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے مارچ میں دورہ پرتگال کے دوران اپنی منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کیا اور بہت جلد پرتگال کی سمندری امور کی وزیر اینا پاولا ویٹورینو () پاکستان کا دورہ کرے گی۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انکی آمد کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ پرتگالی ناظم امور نے کہا کہ پاکستان قدرتی مناظر سے بھرپور سرزمین ہے۔پاکستان میں ٹورزم کے شعبے کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے بین الاقوامی سیاح پاکستان کا رخ کرینگے۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بارے میں مختلف آرا ء پائی جاتی ہیں ۔

، انہوں نے کہا کہ پاکستا ن میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہونے کی صورت میں بہت سے سیاح پاکستان کے قدرتی مناظر کی طر ف متوجہ ہونگے۔ اگر چہ دھشتگردی کے خلاف حالیہ اپریشن کے بعد امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے مگر اب بھی پاکستان کے امیج کو بہتر طور پر پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر کوسٹا نے پاکستانی کلچراور صوفی ازم کے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے کلچرا ورمیوزک میں بہتر سی قدریں مشترک ہیں، اس شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام جاری ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ پرتگالی سفارتخانہ ، برازیل کے ساتھ ملکر پرتگالی زبان کو فروغ دینے کیلئے مفت کورسز کا انعقاد کرتا ہے، پرتگالی ناظم امور نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کی۔