وزیر اعلیٰ سندھ اور کور کمانڈ کراچی کی ملاقات

نیشنل ایکشن پلان میں پیش رفت اور کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال

منگل 10 مئی 2016 10:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ اور کور کمانڈ کراچی کی ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان میں پیش رفت اور کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ ہاوٴس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں شہر قائد میں امن وامان کی صورت حال اور کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاوٴس کے مطابق ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور اس میں پیش رفت پر بھی بات چیت کئی گئی۔