ملک کے اکثر علاقے آئندہ دو روز تک گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے

میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پیر 9 مئی 2016 09:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2016ء) ملک کے اکثر علاقے آئندہ دو روز تک گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ اوررحیم یارخان میں پارہ اکتالیس ڈگری جبکہ بہاولپور، فیصل آباد اور لاہور میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں پارہ سینتیس ڈگری کو چھوگیا۔ شہر قائدمیں درجہ حرارت بتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :